31 دسمبر، 2007، 12:03 PM

غزہ

غزہ میں اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں

غزہ میں اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں

فلسطین کے شہر غزہ میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد شہید اورپانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے شہر غزہ میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد شہید اورپانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدتقریباًسا ت سو فلسطینی حجاج کرام واپس وطن آرہے تھے ۔حجاج کرام اسرائیلی سرحد سے فلسطینی شہر غزہ میں داخل ہوئے تو اسرائیلی فورسزنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تیس سالہ فلسطینی خاتون شہید اور چارافراد زخمی ہوگئےہیں۔غزہ شہر میں ہی ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کا 23 سالہ کارکن شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں

 

News ID 613629

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha